29 نومبر 2026 - 00:54
غیر ملکیوں کو ایران - عراق کے تعاون پر منفی اثر نہیں ڈالنے دینا چاہئے، جنرل رضائی

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے عراق کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات میں واضح کیا: غیر ملکیوں کو ایران اور عراق کے اقتصادی تعاون پر منفی اثر ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری، میجر جنرل محسن رضائی نے عراق کے قومی سلامتی مشیر قاسم العبودی سے ملاقات میں کہا: آزاد، طاقتور اور ترقی یافتہ عراق خطے کے نئے سلامتی انتظامات کی بنیادوں میں سے ایک ہو سکتا ہے۔

انھوں نے مزید کہا: ہم دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد اور سرحدوں پر امن کے قیام پر زور دیتے ہیں۔

قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے عراق کے قومی سلامتی مشیر سے ملاقات میں واضح کیا: غیر ملکیوں کو ایران اور عراق کے اقتصادی تعاون پر منفی اثر ڈالنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

عراق کے قومی سلامتی مشیر قاسم العبودی نے کہا: ہم دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کے نفاذ پر پابند ہیں۔

انھوں نے مزید کہا: عراق امن معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لئے پرعزم ہے اور عراق اس بات کی اجازت نہیں دے گا کہ اس ملک کی فضا یا زمین کو ایران اور دیگر ہمسایوں کے خلاف استعمال کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha